فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ برطانیہ کو چاہیے کے وہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرتے ہوئے وہاں یہودی آبادکاری کے حوالے سے 1917 میں کیے جانے والے ڈیکلیریشن کی توثیق کرنے پر معافی مانگے۔
محمود عباس نے یہ بات جمعرات کو
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’بیلفور ڈیکلیریشن جس میں برطانیہ کا کہنا تھا کہ وہ فلسطین میں میں یہودیوں کی آبادکاری کے حق میں ہے اور اس سے وہاں رہنے والوں کے حقوق میں کمی نہیں آتی، کی وجہ سے فلسطینیوں کو بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔‘